تہران (ارنا) زینب نوروزی نے ازبکستان میں منعقدہ ایشین روئنگ چیمپئن شپ میں خواتین کے لائٹ ویٹ سنگل روئنگ مقابلے میں ایران کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ فاطمہ مجلل خواتین کے ہیوی ویٹ سنگل روئنگ مقابلے میں چین کے اولمپک نمائندے اور ازبکستان کی روسی روئنگ کھلاڑی کے ساتھ سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

ایشین روئنگ چیمپئن شپ 10 اکتوبر کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں شروع ہوئی اور ان مقابلوں میں ایران کی قومی روئنگ ٹیم 5 کھلاڑیوں کے ساتھ شریک ہے۔

آج کے پہلے مقابلے میں، زینب نوروزی کا مقابلہ خواتین کے لائٹ ویٹ سنگل روئنگ فائنل میں قزاقستان، ہانگ کانگ، ازبکستان، ویتنام اور تھائی لینڈ کے حریفوں سے ہوا جس میں وہ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ ازبکستان اور ہانگ کانگ کے نمائندوں نے بالترتیب سلور اور برونز میڈل جیتے۔

ہیوی ویٹ کیٹیگری میں فاطمہ مجلل کا مقابلہ چائنیز تائپے، چین، ازبکستان، ہانگ کانگ اور جاپان کے حریفوں سے ہوا اور وہ سلور میڈل اپنے نام کر نے میں کامیاب رہیں۔