عمان اور ایرانی نیوی کے بحری اور جنگی جہازوں نے شمالی بحر ہند اور آبنائے ہرمز کے پانیوں میں مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا۔
یہ مشق، جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے اور ایران و عمان کی مشترکہ فوجی دوستی سے متعلق معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہے۔
اس مشق میں ایرانی ڈسٹرائر جماران اور ایرانی میزائل لانچر زرہ کے ساتھ ساتھ آئی آر جی سی نیوی کے دیگر جنگی یونٹوں کی موثر موجودگی بحری دفاعی سازوسامان کے میدان میں قومی خود کفالت کا ایک خوبصورت مظہر ہے۔