لندن/ ارنا- ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک نے ایک باضابطہ بیان جاری کرکے فلسطین اور لبنان مین صیہونیوں کے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

کیمیاوی ہتھیاروں کی عدم اشاعت کانفرنس کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے 177ویں اجلاس کے موقع پر ناوابستہ تحریک کے ارکان نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ اسرائیل کی غاصب افواج نے گزشتہ بارہ مہینے سے غزہ پٹی اور عام فلسطینی شہریوں کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان میں درج ہے کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کی رپورٹوں پر تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے جس مین بتایا گیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت نے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک نے فاسفورس گیس کے استعمال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے جس کے نتیجے میں انسانوں کی صحت طویل المدت متاثر ہو سکتی ہے۔

ناوابستہ تحریک نے فلسطین کی اس درخواست کی بھی حمایت کی ہے جس میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان یوگانڈا کے سفیر نے پڑھ کر سنایا۔

ناوابستہ تحریک نے اس بیان میں اقوام متحدہ کے 2735 نمبر کی قرارداد کے تحت فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔