ایران کے خصوصی مندوب نے کیمیائی ہتھیاروں کی عدم اشاعت کانفرنس کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے 177ویں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی سیاسی اور فوجی حمایت ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں لبنان اور غزہ کے رہائشی، گنجان آبادیوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں نسل کشی کو کھلی بربریت قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ صیہونی حکومت لبنان پر حملوں میں کیمیائی مادے اور یورینیم کے علاوہ سفید فاسفورس اور دیگر ممنوعہ ہتھیار کا استعمال کر رہی ہے۔
ایران کے مستقل مندوب نے کیمیائی ہتھیاروں کی عدم اشاعت کے ادارے سے غزہ اور لبنان کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں سے خالی دنیا، اس وقت تک حاصل نہیں ہوگی جب تک صیہونی حکومت جیسے اس معاہدے میں شامل نہیں ہوتے۔
ہیگ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ صیہونی حکومت کیمیائی ہتھیاروں کی وسیع پیداوار اور اسے استعمال کرنے کی پلاننگ کر رہا ہے۔
انہوں نے صیہونیوں کے ان ہتھیاروں کو عالمی سلامتی کے لئے سنجیدہ خطرہ قرار دیا جو کہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور کیمیائی ہتھیاروں سے متاثر انسانوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کی عدم اشاعت کانفرنس کے ایگزیکٹیو کمیٹی کا 177واں اجلاس ہیگ میں واقع اقوام متحدہ کے مرکز میں جمعے تک جاری رہے گا۔