ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ 9 اکتوبر کی صبح اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ جرائم پیشہ غاصب صیہونیوں کا گینگ پورے علاقے میں جنگ پھیلادینے کی غرض سے آمریکا کے آئندہ انتخابات میں اپنا شر پسندانہ اثرورسوخ استعمال کررہا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ احتمالا امریکا کے سیکورٹی ادارے غاصب صیہونی حکومت کے دھوکے میں آگئے ہیں اسی لئے ایران پر امریکا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگارہے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ حقائق کو واقعی الٹ دینے کا آشکارا گمراہ کن عمل ہے۔