تہران/ ارنا- اسپیکر قالیباف نے زور دیکر کہا ہے کہ ہماری دفاعی طاقت متحرک ہے جس کی بنیاد پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کا دفاعی نظام اتنا طاقتور ہے کہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایجنڈا ایک مستحکم امن کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کے آغاز سے لیکر اب تک اور ہر صورتحال کے تحت اور اپنی اسی طاقت کی بنیاد پر، اس اولین، اہمترین اور بنیادی ذمہ داری کو پورا کرسکے ہیں۔

اسپیکر قالیباف نے کہا کہ ایم کے او دہشت گردوں سے بھی نمٹ چکے ہیں اور بعث حکومت اور صدام جیسے دشمنوں کو بھی شکست دی ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہمارا مقصد دیگر ممالکت پر دراندازی اور بدامنی پھیلانا نہیں ہے لیکن ہماری دفاعی طاقت ایسی ہے کہ جس کے تحت کسی کو جارحیت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کسی نے اس کی جرات کی بھی تو اسے اپنا جواب "وعدہ صادق 1 اور 2" کارروائیوں میں مل گیا۔