تہران (ارنا) قدس فورس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ ہم سے بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ سردار قاآنی کو کیا ہوا؟ وہ صحت مند ہیں اور بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مصروف ہیں۔

پیر کے روز شہید بہشتی کلچرل کمپلیکس میں اربعین حسینی (ع) کے خادمین کی اعزازی تقریب میں ایراج مسجدی نے کہا کہ ہم سے بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ سردار قاآنی کو کیا ہوا؟ وہ صحت مند ہیں اور بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے  میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں وحشیانہ قتل عام کے بعد غاصب اسرائیل نے حزب اللہ کا رخ کیا ہے جو مزاحمت کا اصل بازو اور غزہ کا حامی ہے۔ جنگ پیجر ڈیوائسز کے دھماکے سے ان کی طرف سے شروع کی گئی تھی اور  اس کے بعد انہوں نے قائد مزاحمت کو شہید کیا اور آج بھی ضاحیہ کے بے شمار مظلوم  لوگوں کو شہید کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت غزہ میں قتل عام اور حزب اللہ پر حملے کے بعد زمینی راستے سے پیش رفت کرنے میں ناکام رہی  لہذا اب وہ لبنان میں ضاحیہ کے عوام سے انتقام لے رہی ہے، کافی تعداد میں صیہونی فوجی بھی مارے گئے ہیں مگر وہ مزاحمت کو ختم کرنے میں ناکام رہے۔

مسجدی نے کہا اگرچہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی جنگ کو ایک سال گزر چکا ہے، لیکن مزاحمت پوری طرح تیار ہے اور حماس  کی لڑنے کی تیاری 90 فیصد ہے۔