فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ایک باخبر ذریعے نے "العربی" ٹی وی کو بتایا ہے کہ حماس کا یہ رکن شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ "البداوی" پر اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہوگيا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے بھی ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ البداوی کیمپ پر اسرائيلی ڈرون حملے میں اس تحریک کے ایک رہنما سعید عطا اللہ علی اپنی اہلیہ اور دو بچوں سمیت شہید ہو گئے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کو اپنے جرائم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔