تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران جو کچھ کہتا ہے اس پر سنجیدگی سے عمل کرتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ورچوئل اسپیس میں اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کی بنیاد پر، جائز دفاع کا حق اور جارح کے خلاف ایران کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہم نے فیصلہ کن کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی قابلیت، جرات، طاقت، دفاعی قوت اور سپریم لیڈر کی حکمت، تدبر اور استقامت تمام ایرانیوں کے لیے باعث فخر ہے۔

کنعانی نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران جو کچھ کہتا ہے اس پر سنجیدگی سے عمل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ ایران اپنی صلاحیت سے کسی بھی جگہ پہنچ سکتا ہے۔

آخر میں، وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خطے اور مغربی ایشیا کے مستقبل کا چہرہ بے بنیاد، بے شناخت حملہ آور اور جارحین نہیں بلکہ خطے کے اصلی مالکان اور اس کی مستند اور دیسی قومیں بنائیں گے۔