اجراء کی تاریخ: 27 ستمبر 2024 - 14:19

 تہران – ارنا – صدر ایران پیر 30 ستمبر کو ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے اجلاس  میں شرکت کے لئے قطر جائيں گے

ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آئندہ پیر 30 ستمبر کو ایک اعلی سطحی وفد لے کر دو روزہ دورے پر قطر جائيں گے

 ان کے مطابق  اس دو روزہ دورے کا مقصد ایشیا کوآپریشن ڈائلاگ فورم کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے دو روزہ دورہ قطر میں ایشیا کوآپریشن ڈآئیلاگ فورم کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ قطر کے حکام کے ساتھ باہمی روابط اور علاقائی حالات پر گفتگو بھی کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ایشیا کوآپریشن ڈائيلاگ فورم ACD  35ایشیائی ملکوں کی تنظیم ہے جو  20 برس قبل اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں تعاون بڑھانے کی غرض سے تشکیل پائی تھی۔