صیہونی حکومت کے چینل 12 نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے آج کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 13 صیہونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں صہیونی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حزب اللہ نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ اس نے فادی 1 اور فادی 2 میزائلوں سے اسرائیل کی اسلحہ کمپنی رافائیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ یہ آپریشن غزہ پٹی کی حمایت اور لبنان کے مختلف علاقوں پر منگل اور بدھ کو صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے رد عمل میں ہے۔
ان ذرائع مزید بتایا کہ کہ آج صبح سے اب تک "کریوت شمونا" بستی پر تقریبا 30 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کریات بیالیک اور قریبی علاقوں میں صہیونیوں کے کچھ مکانات مکمل طور پر جل گئے۔