وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات کو تہران کے ایک اسپتال جاکر لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجتبی امانی کی عیادت کی جو صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے مجتبی امانی کے ڈاکٹر سے بھی بات کی۔
اس ملاقات میں لبنان میں ایران کے سفیر مجتبی امانی نے لبنان سے زخمیوں کی بڑی تعداد کو ایران منتقل کرنے کے لئے وزارت خارجہ، وزارت صحت اور ہلال احمر کی تعریف کی اورلبنان میں دہشت گردانہ حملے کی وضاحت کی۔
اس ملاقات میں مجتبی امانی کے ڈاکٹر ہاشمی نے ایرانی سفیر کے علاج کے عمل کی وضاحت کی اور کہا کہ وہ جلدی ہی صحت یاب ہوکر سفارت خانہ واپس چلے جائيں گے۔
اسی طرح اسپتال کے ذمہ داروں اور وزارت صحت کے عہدہ داروں نے لبنان میں دہشت گردانہ حملے کے دیگر زخمیوں کی علاج کے عمل کی رپورٹ پیش کی۔