ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے بدھ 18 ستمبرکی شام اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیاں نفرت انگیز ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ لبنان میں مواصلاتی وسائل کے ذریعے دھماکوں پر مبنی غاصب صیہونی حکومت کی منگل اور بدھ کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی وہ سخت مذمت کرتی ہیں جن میں سیکڑوں بے گناہ لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
محترمہ فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت غاصب صیہونی حکومت کے ان دہشت گردانہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کے معالجے میں لبنان کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے تیار ہے۔