ارنا کے مطابق تہران میں بدھ 18 ستمبر کی شام عوام نے لبنان کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا۔
اس اجتماع میں غاصب صیہونی حکومت کے تازہ وحشیانہ جرائم کی مذمت اور لبنانی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کیا گیا۔
یاد رہے کہ منگل 17 ستمبر کو لبنان میں پیجرس کے دھماکوں میں ہزاروں عام شہری زخمی ہوگئے تھے۔ ان دھماکوں میں متعدد لوگ شہید بھی ہوئے ہیں۔
منگل کے دھماکوں میں لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر بھی زخمی ہوگئے تھے۔
میڈیا ذرائع نے آج بدھ کو بھی بیروت، بعلبک، صیدا اور چند دیگر لبنانی شہروں میں پیجرس اور دیگر مواصلاتی آلات منجملہ موبائل فونس میں دھماکوں کی خبر دی ہے۔
لبنانی ذرائع کے مطابق ان دھماکوں می کم سے کم 9 عام شہری شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔