حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے پہلے باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج سہ پہر ہونے والی اس مذموم کارروائی کے بارے میں تمام حقائق، اعداد و شمار اور دستیاب معلومات کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسرائیل اس مجرمانہ حملے کا ذمہ دار ہے۔
اس بیان میں کہا کیا گیا کہ ہمارے شہداء اور زخمی آزادی قدس کے راستے میں دئ جانے والی قربانیوں اور غزہ پٹی اور مغربی کنارے کی حمایت اور جدوجہد کی علامت ہیں۔ فلسطین کی دلیرانہ مزاحمت کی حمایت کا ہمارا موقف مستقل ہے اور دنیا اور آخرت میں ہمارے لیے باعث فخر رہے گا۔
حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ اس غدار اور مجرم دشمن کو اس جرم کی سزا ضرور دی جائے گی اور اس مقام پر دی جائے جہاں کا تصور بھی اس نہیں کیا ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 17 ستمبر 2024 - 20:20
بیروت (ارنا) حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ بیروت کے بیجر دھماکوں کے ذریعے دہشتگردی کا اسرائيل کو ایسا جواب دیا جائے گا جو صیہونیوں کے وہم و گمان بھی نہیں ہوگا۔