ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 24 ستمبربروز منگل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جہاں وہ دنیا بھر کے سامنے ایرانی عوام کا موقف بیان کریں گے۔
"لیڈرز فار دی فیوچر" کے نام سے جنرل اسمبلی کے ضمنی اجلاس میں خطاب، امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات، مذہبی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو، میڈیا مینیجرز، تھنک ٹینکس کے ساتھ میٹنگ اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں، ایشیائی اور اسلامی ممالک کے سربراہوں کے ساتھ صلاح و مشورہ اور ملاقات صدر کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔