ارنا کے مطابق تہران میں لبنان کی امل تحریک کے نمائندے صلاح فحض نے پیر 16 ستمبر کی شام وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
انھوں نے اس ملاقات میں وزیرخارجہ منتخب کئے جانے پرامل تحریک اور لبنانی پارلیمان کے اسپیکر نبیہ بری کی جانب سے سید عباس عراقچی کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کی آرزو ظاہر کی۔
سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں نبیہ بری کے پیغام مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمت میں اپنا پرخلوص سلام پہنچانے کی درخواست کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جنگ میں حزب اللہ کے ساتھ امل تحریک کے مجاہدین کی بھی جانفشانی اور غزہ کے مظلوم عوام نیز فلسطین کی حمایت میں لبنان کی اس تحریک کی حمایت کی قدردانی کی ۔
انھوں نے اپنی اس گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کےخلاف استقامت کی حمایت جاری رہنے پر زور دیا۔