جنرل رضا شجاعی نے ہفتے کے روز کہا: جمعرات کی شام 20:30 پر میرجاوہ بارڈر رجمنٹ کی گاڑی پر دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کر دیا جب وہ پیٹرول پمپ پر پیٹرول بھر رہی تھی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں بارڈرسیکوریٹی کمانڈ اسٹاف کے تین افراد شہید ہوئے، جن میں سے ایک فرسٹ لیفٹیننٹ محمد امین ناروئی اور دو عملے کے ارکان پارسا سوزنی اور امیر ابراہیم زادہ شہید ہو گئے۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی محافظوں کے کمانڈر نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں میرجاوہ شہر کا ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلح دہشت گرد بزدلانہ حملے کے بعد تیزی سے وہاں سے فرار ہوگئے۔