صیہونی ذرائع نے بتایا کیا کہ مقبوضہ شہر ہرتزلیا میں صیہونی آباد کاروں نے مظاہرے شروع کر دیے اور غزہ میں مزاحمتی تنظیم کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر فوری دستخط کرنے کا مطالبہ کیا۔
غزہ میں صیہونی حکومت کی فوج کی بمباری میں اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت اور نتن یاہو کی حماس مزاحمتی تحریک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں رکاوٹیں پیدا کئے جانے سے ، نیتن یاہو اور ان کی شدت پسند کابینہ کے خلاف لوگوں کا غم و غصہ پھوٹ پڑا ہے۔