اس اخـبار نے جمعرات کے روز اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہےکہ امدادی تنظیموں نے بتایا ہے کہ اس ماہ غزہ کے دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو خوراک میسر نہیں ہوگی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے: سبزیوں اور تازہ گوشت سے بھرے ٹرکوں کو اسرائیلی چیک پوسٹوں پر کافی دیر تک روکا جاتا ہے جس سے ان میں موجود سامان خراب ہو چکا ہے اور اب استعمال کے قابل نہیں رہا۔
ادھر غزہ میں طبی ساز و سامان وار دواؤں کی اشد ضرورت کے باوجود مصری سرحد پر ہزاروں پیکج لئے ٹرک رکے ہوئے ہيں۔
غزہ میں یواینآرڈبیلو اے آںروا کے سینئر عہدہ دار سام روز نے کہا ہے کہ "ہماری آدھی سے زیادہ ادویات ختم ہو رہی ہیں، ساتھ ہی پانی اور دیگر سامان کو صاف کرنے کے لیے درکار کلورین بھی ختم ہو رہی ہے ۔"