تہران (IRNA) بیرونی طاقتوں کی موجودگی خطے کی سلامتی اور امن و استحکام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

یہ بات چیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈی نیٹر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ارنا کے مطابق، چین میں "عالمی امن و سلامتی" سے متعلق اجلاس کے باضابطہ آغاز سے قبل سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے ایران کے چیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈی نیٹر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری  سے ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں فریقین  نے باہمی تعاون  کے سمجھوتے پر عمل درآمد اور دوطرفہ فوجی تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے مزید ہم آہنگی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ 

ایڈمرل حبیب اللہ  سیاری نے خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی کو نہ صرف سلامتی کے قیام میں رکاوٹ قرار دیا بلکہ خطے کے استحکام کے لیے بھی خطرناک قرار دیا۔