عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان اور دستخط کے موقع کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تعاون کے مفاہمتی نوٹ، میں ماہرین کی ٹریننگ، کھیل کود، ثقافت و آثار قدیمہ کے شعبے میں تبادلہ، تعلیم و تربیب، ميڈیا، انفارمیشن ٹکنالوجی، زیارت ، زراعت، قدرتی ذخائر، پوسٹ، سماجی رفاہ اور دونوں ملکوں کے ایوان تجارت میں تعاون جیسے مختلف شعبے شامل ہيں۔
اعلان کے مطابق دونوں ملکوں کے سربراہوں کی موجودگی میں ان تمام شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان تعاون کے 14 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔