صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے شمال میں واقع "جبالیا" کیمپ کے "حلیمہ السعدیہ" اسکول پر بمباری کی۔
اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے اس اسکول پر حملے میں 4 شہید اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ غزہ کی جنگ کے آغاز سے ہی پناہ گزيں کا ٹھکانہ رہا ہے۔
قبل ازیں، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی آنروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا تھا کہ "غزہ میں ہمارے 70 فیصد سے زیادہ اسکول تباہ یا یا منہدم ہو چکے ہیں اور زيادہ تر اسکول، ہزاروں بے گھر خاندانوں کی پناہ گاہ بن گئے ہیں اور اب ان اسکولوں کو تعلیم کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اس سے قبل غزہ جنگ کے شہداء کی تعداد 40,878 تک بڑھنے کی اطلاع دی تھی۔