تہران- ارنا- حزب اللہ لبنان نے صہیونی فوجی اڈے "المرج" پر تین میزائلوں سے حملے اور میزائلوں کے نشانے پر لگنے کی اطلاع دی ہے۔

ہفتہ  کو حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے لیے آج صبح 8 بجکر 50 منٹ پر المرج بیس کو راکٹوں سے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔  

 در ایں اثنا صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کی سرزمین سے داغے گئے تین راکٹ  الجلیل علیا کے مسکاوعام  کے علاقے میں لگے۔

شمالی مقبوضہ  فلسطین  میں آٹھ مختلف مقامات پر خطرے کے سائرن کی آواز بھی مسلسل سنائی دیتی رہیں۔

دوسری جانب بعض خبری ذرائع نے لبنان کے جنوب میں واقع "یحمر الشقیف" علاقے پر صیہونی حکومت کے توپ خانے کے حملوں کی خبر دی ہے۔

حال ہی میں حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی بستیوں اور ٹھکانوں کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی طرف سے "الاقصیٰ طوفان" آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی، لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے ایک بڑے حصے کو  مصروف کرنے اور غزہ میں مزاحمت پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے، کارروائیاں شروع کر دیں۔

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی آباد کاروں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے اور صہیونی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اس علاقے کے باقی ماندہ باشندوں میں سے زیادہ تر ذہنی مشکلات کا شکار ہیں۔