صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ کرغیزستان کے درمیان باہمی احترام پر مبنی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے حق میں مزید تقویت اور فروغ پائيں گے۔
صدر نے مزید کہا کہ ہمسایہ اور اس خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کا فروغ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔