بغداد(ارنا) عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے شہر "حیفا" میں ایک اہم ہدف پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

العہد نیوز سائٹ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمتی گروپ کے جاری کردہ بیان  میں کہا گيا ہے کہ  یہ حملہ پیر کی رات کیا ہے۔

اس بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ غزہ عوام کے خلاف اسرائیل مظالم کے جواب میں صیہونی دشمن کے  اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

گذشتہ بدھ کو بھی عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایلات کی بندرگاہ (ام الرعش) میں ایک اہم ہدف پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا تھا۔