تہران(ارنا) آج (منگل) کو حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر ایک بیرک کے ارد گرد نصب صیہونی حکومت کے جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

حزب اللہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کے روز انجام پانی والی ایک کارروائي کے دوران اسرائیل کی دوویف چھاونی  کے ارد گرد نصب جاسوسی کے آلات کو ڈرون طیاروں کے ذریعے تباہ کردیا گيا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے جاسوسی کے یہ جدید ترین آلات ایک کرین میں نصب رکھے تھے جن کا پتہ لگانے کے بعد انہیں کامیابی کے نشانہ بنایا گيا۔

اس سے قبل حزب اللہ نے  کہا تھا کہ اس نے رامیا بیس میں نصب اسرائیلی جاسوسی آلات کو نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔

حزب اللہ نے "نطوعہ" قصبے میں واقع کئی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جہاں صیہونی فوجی لبنان پر حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔