مشہد ارنا- مشہد میں پاکستان کے قونصل جنرل نے کہا: نیشاپور شہر قدیم ایرانی تہذیب کا مرکز اور ایران کا قدیم ثقافتی مرکز ہے۔

محمد شہریار نے منگل کے روز نیشابور شہر کے ایک روزہ دورے کے دوران، شہر کے تاریخی اور ثقافتی   مقامات  کا  معائنہ کرتے ہوئے ارنا کے رپورٹر سے گفتگو میں مزید کہا:  نیشاپور  اور قدیم سر زمین خراسان کے تمدن کا پاکستان کے ساتھ اشتراک ، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی رشتہ کا سبب ہے۔

اس یک روزہ دورہ میں پاکستان کے قونصل جنرل نے خیام و عطار کے مزاروں، نیشاپور کے قدیمی شہر ، سیاحتی کامپلیکس دہکدہ چوبیں اور نیشاپور کی مسجد چوبی کا معائنہ کیا۔

مشہد میں پاکستان کے قونصل جنرل نے نیشاپور شہر کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کو وافر اور ناقابل بیان قرار دیا۔

نیشابور شہر کے  ڈپٹی گورنر مہدی دوندہ  بھی اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ثقافتی و تاریخی اشتراکات کا ذکر کیا اور کہا کہ نیشاپور میں سیاحتی اور زیارتی مقامات سے پاکستانی زائروں کو اوز زیادہ متعارف کرایا جانا چاہیے۔

نیشابور صوبہ خراسان رضوی  کا ایک شہر ہے جس کی سرحدیں  شمال سے چناران اور قوچان ، مشرق سے شہر مشہد،  جنوب سے تربت حیدریہ اور کاشمر ، مغرب سے سبزوار اور شمال سے شمال مغرب سے  فاروج  شہر سے ملتی ہیں۔