ارنا کے مطابق صوبہ فارس کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ مہدی خوبیار نے پیر کی صبح اس بارے میں بتایا کہ پانچ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئيں ۔
انھوں نے بتایا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہلال احمر کی ایمبولنسوں نے نی ریز اسپتال منتقل کردیا ہے
صوبہ فارس کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ نے بتایا کہ اس حادثے میں تین پاکستانی زائرین جاں بحق اور اڑتالیس زخمی ہوگئے۔
اس سلسلے میں صوبہ فارس کے ٹریفک پولیس کے کرنل عبدالہاشم دہقانی نے بتایا ہے کہ ایکسیڈنٹ کی وجہ بس کے بریک سسٹم میں فنی خرابی تھی جس کی وجہ سے بریک نہ لگ سکا اور زائرین کی بس ایک ٹرک سے جاکر ٹکرا گئی ۔