فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے لیے ایک انتہائی سنگین سیکیورٹی واقعہ پیش آیا۔
القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدوں نے صہیونی فوج کے انجینئرنگ یونٹ کے دستے کے کچھ فوجیوں کو مرکزی غزہ پٹی کے دیر البلح شہر کے مشرق میں واقع ایک سرنگ میں صیہونیوں فوجیوں پھنسا کر بلایا جس میں پہلے سے بم رکھے تھے اور صیہونی فوجیوں کے سرنگ میں داخل ہوتے ہی ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کر دیا گيا جس میں کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
بعض ذرائع نے اس حملے میں 4 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
ان ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کے ہیلی کاپٹر زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو لے جانے کے لیے غزہ پٹی میں اترے تھے۔
القسام بریگیڈ نے کچھ دیر پہلے اعلان کیا تھا کہ اس کے مجاہد غزہ پٹی کے مرکز میں واقع دیر البلح کے مشرق میں "الجعفراوی" کے علاقے میں غاصب فوجیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں مصروف ہيں۔