نو منتخب صدر مسعود پزشکیان اور ان کی کابینہ کے اراکین نے ہفتے کی صبح ، حکومتی ہفتہ کے آغاز کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کے مزار میں حاضری دے کر امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے ساتھ کئے گئے عہد کی تجدید کی۔
واضح رہے اس موقع پر بانی انقلاب اسلامی کے پوتے سید حسن خمینی بھی صدر اور ان کی کابینہ کے ہمراہ تھے۔
اسلامی انقلاب کی دو اہم شخصیتوں ، صدر محمد علی رجائی اور وزیر اعظم ڈاکٹر محمد جواد با ہنر کی شہادت کی مناسبت سے چھٹے ہجری شمسی مہینے کے آغاز کے موقع پر ہفتہ حکومت منایا جاتا ہے جس کا آغاز اج سے ہو گیا ہے۔