یہ بات بریگیڈیئر جنرل "عزیز نصیر زادہ" نے آج صبح یکم 22 اگست 2024 کو اپنے عہدے کا چارج سنھبالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے سبکدوش ہونے والے وزیردفاع بریگيڈیئر جنرل امیر آشتیانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلندی کے لیے بہت کوششیں جاری رہیں گی۔
موجودہ خطرات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ترجیجی شعبوں میں ہم کام کی رفتار مزید تیز کریں گے۔
بریگيڈیئر جنرل نصیر زادہ نے دفاعی صنعت میں خود اعتمادی، خود انحصاری اور انقلابی جذبے جیسے تصورات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صنعت پورے ملک کی صنعتوں کے لیے نمونہ بن سکتی ہے۔ .
ایران کے وزیر دفاع مزید کہا کہ ایکٹیو اور مضبوظ دفاع کے لیے دفاعی پیشرفت کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا اور ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیوں سے بھی کام لیا جائے گا۔