صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ امریکن ایئرلائنز نے اپریل 2025 تک مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی تمام پروازیں باضابطہ طور پر منسوخ کر دی ہیں۔
اس سے قبل صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے لکھا تھا کہ بڑی ایئر لائن "امریکن ایئر لائنز" نے اپریل 2025 تک مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
اس اخبار کے مطابق فی الحال کمپنی کی ویب سائٹ اور ریزرویشن سینٹر پر آئندہ موسم سرما میں مقبوضہ فلسطین کے لیے اور وہاں سے امریکہ کے لئے کوئی براہ راست پرواز نہيں ہے۔