صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی بستی کریات طبعون سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ عمر جینز برج جو کہ 101 ویں چھاتہ بردار بریگیڈ کا رکن تھا، جنوبی غزہ میں ہونے والی لڑائیوں میں مارا گیا۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ غزہ پٹی میں جاری لڑائی کے دوران صہیونیوں نے اپنے جانی نقصان کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کی بھرپور کوشش کی ہے۔ صہیونی میڈیا نے بھی متعدد بار ہلاکتوں کے اعداد وشمار میں شدید سنسرشپ کی طرف اشارہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ خود صیہونیوں کو ان اعدادوشمار کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں جو صیہونی فوج اور حکام ان ہلاکتوں کے بارے میں دیتے ہیں۔
صیہونی میڈیا نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ صیہونی فوج کی طرف سے اعلان کردہ زخمیوں کے اعدادوشمار ہسپتالوں کے فراہم کردہ اعدادوشمار سے مختلف ہیں۔