تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ بنگلہ دیش کے عوام کے لیے ایک اچھا اور قابل اعتماد دوست رہے گا۔

ارنا کے مطابق ناصر کنعانی نے بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں ہلاک اور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، جن میں کئی مسلمانوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

کنعانی نے کہا کہ ایران اس حساس اور مشکل وقت میں مسلمان عوام اور اپنے دوست اور بھائی بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اہم اسلامی ملک میں قانون کی حکمرانی، قوم کا اتحاد، ہم آہنگی، سالمیت اور بنگلہ دیش کے حکام کے دانشمندانہ کردار کے سائے میں ہم بنگلہ دیش میں استحکام اور امن کی تیزی سے واپسی کا مشاہدہ کریں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ بنگلہ دیش کے عوام کے لئے ایک اچھا اور قابل اعتماد دوست رہے گا۔