تہران (ارنا) - صہیونی سروے کے نتائج کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والے ٪29 صہیونی فلسطین سے فرار ہونے کا سوچ رہے ہیں اور ٪71 آنے والے مہینوں میں اپنی زندگی کی صورتحال کے بارے میں پر امید نہیں ہیں۔

صہیونی مرکز "CJI" کے سروے کے مطابق ٪29 صہیونی مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے فرار ہونے کا سوچ رہے ہیں اور ان میں سے ٪2 فلسطین چھوڑنے کے لیے عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔

اس سروے کے نتائج کے مطابق ٪50 صہیونی الاقصیٰ طوفان آپریشن میں زخمی ہوئے یا اپنے آس پاس کے کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو زخمی ہوا۔ سروے میں شریک صہیونیوں میں سے ٪55 نے  بتایا کہ انہوں نے صہیونی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔

اس سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٪84 صہیونی اسرائیلی حکومت کی سفارتکاری سے مطمئن نہیں ہیں جبکہ سروے میں شامل ٪69 شرکاء دنیا بھر میں صیہونیوں کی مخالفت کو بھی عسکری خطرات کی طرح خطرناک سمجھتے ہیں۔