ارنا کے مطابق پیرس اولمپک 2024 میں حصہ لینے کے لئے ایرانی کھلاڑیوں کے کاروانوں کے پیرس پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پیرس اولمپک میں شرکت کے لئے ایرانی کھلاڑیوں کا ایک کارواں آج جمعے کو بھی پیرس پہنچا ہے جس میں ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ اور تائیکوانڈو کے کھلاڑی شامل ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق آج پیرس پہنچنے والے ایرانی کارواں میں شامل کھلاڑی اپنے ہوٹل میں آرام کرنے کے بعد، مقابلوں میں حصہ لینے کی تیاری کریں گے۔