اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے ایک پیغام میں زور دیا ہے : ایران و فلسطین کی قومیں ایک دوسرے کے ساتھ اس عظیم غم میں برابر کی شریک ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی محاذ، اپنے شہید برادر کے خون کو معاف نہيں کرے گا۔
واضح رہے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے ایک اعلامیہ میں بتایا تھا کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ اور ان کا ایک محافظ تہران میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے۔