خبروں کے مطابق امریکہ اور برطانوی جارح اتحاد کے طیاروں نے یمن کے صوبہ حجہ کے مغرب میں واقع میدی شہر کے علاقے "بحیص" پر بمباری کی۔
یمن کی انصار اللہ تحریک سے وابستہ میڈیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے راس عیسیٰ پر چار بار بمباری کی۔
یمن کی سرزمین پر امریکہ اور برطانیہ کے جارح اتحاد کے یہ حملے ہفتے کے روز الحدیدہ بندرگاہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہوئے ہیں۔
یمن کی قانونی حکومت کی وزارت صحت نے آج ایک بیان میں اعلان کیا کہ صوبہ الحدیدہ میں اسرائیلی جارحیت میں شہیدوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئي ہے جبکہ 3 لاپتہ اور 83 زخمی ہوئے ہيں۔
اس سلسلے میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے زور دیا ہے کہ اس جرم کا جواب صیہونیوں کے لیے یقینی طور پر بڑا دردناک ہوگا۔