تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان نے کمیٹی کے اجلاس میں وزارت خارجہ کے اقتصادی شعبے کے سربراہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : جناب صفری بیان کے مطابق ایف اے ٹی ایف ملک میں معاشی میدان میں سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ نہيں ہے اور اسی طرح انہوں نے بتایا ہے کہ کل اتوار کو ایران سے پہلی ٹرین چین کے لئے روانہ ہوگی۔

ابراہیم رضائی نے صفری  کی رپورٹ کے دوسرے حصے کا جس میں بتایا گیا تھا کہ آسٹراچائے پل کی  50 برسوں کے بعد تعمیر نو ہوئی ہے ،  ذکر کرتے ہوئے  کہا: اس سے پہلے اس راہ سے 200 ٹرک ہی گزر سکتے تھے  لیکن اس پل کی تعمیر سے  اب ایک ہزار ٹرکوں کی گنجائش ہو جائے گی۔

اس رپورٹ کے دوسرے حصے کے بارے میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان  نے کہا: اس رپورٹ کے مطابق چابہار کے علاقے میں ہندوستان کی طرف سے 130 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اور 250 ملین ڈالر کے فائننس کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 دن پہلے چین کی پہلی ٹرین ایران کے لیے روانہ ہوئی تھی اور کل ایران سے پہلی ٹرین چین کے لیے روانہ ہوگی۔