تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ کے القاہرہ کا لج پر صیہونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے ایک اور ہولناک جرم کا ارتکاب اور بہت سے بے گناہ فلسطینی شہریوں کا قتل عام کردیا۔
ارنا کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے شہر غزہ کے القاہرہ کالج پر حملہ کرکے ایک اور ہولناک جرم کا ارتکاب کیا اور بہت سے بے گناہ فلسطینی شہریوں کوخاک وخون میں غلطاں کردیا۔
انھوں نے لکھا ہے کہ صیہونیوں کی سنگدلی، بے رحمی، درند گی اور انسانیت سوز جرائم پر دنیا کی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی اور بے عملی نے صیہونی جلادوں کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔