صہیونی اخبار Haaretz نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ یہ افراد جو غزہ پٹی کے رہائشی تھے، کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی اور صیہونی حکومت انہیں گزشتہ 7 اکتوبر 2023 سے سدیہ تیمان میں رکھے ہوئی ہے۔
دوسری جانب غزہ پٹی میں فلسطینی اتھارٹی نے پیر کی شب بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 320 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔
اس دفتر کے مطابق صہیونی فوج کے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجے میں متعدد شہداء اور زخمیوں کے جسم 3 درجے جھلس گئے ہیں۔