ارنا کے مطابق ماہ عزا، محرم الحرام کی مناسبت سے دارالحکومت تہران کے انقلاب اسکوائر پر پہلی بار مخصوص لائٹنگ سے کام لیتے ہوئے، روضہ امام حسین علیہ السلام کی نورانی دیوارکی رونمائی کی گئی ۔
انقلاب اسکوائر کے ساتھ ہی تہران کے 25 اہم چوراہوں پر ماہ محرم کی مناسبت،عزائے سید الشہدا اور متبرک مراکز کی لائٹنگ کے ذریعے عکاسی کی گئی ہے۔
تہران کے انقلاب اسکوائر پر روضہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ الصلوات والسلام کے روضہ مبارک کے چاراہم دروازوں کی منظر کشی کی گئی ہے۔
اس پروجکٹ کی تیاری میں دس ٹن لوہا لگا ہے اور اس کے الیمنٹس کی تیاری میں بجلی کے 50 ہزار ساکٹوں سے کام لیا گیا ہے اور اس کی تکمیل میں دو مہینے لگے ہیں۔