تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے برکس پارلیمانی اسمبلی کے پروٹوکول کے مفاہمتی نوٹ پر دستخط کیے جس میں اراکین کے درمیان تجارتی اور مالیاتی تعلقات کو فروغ دینے اور یکطرفہ پالیسیوں کے مقابلے پر زور دیا گيا ہے۔

اسپیکر محمد باقر قالیباف، برکس سربراہی  اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ  میں ہیں ۔

انہوں نے  اس موقع پر برکس پارلیمانی اسمبلی کے پروٹوکول کے مفاہمتی نوٹ پر دیگر تمام اسپیکروں کی طرح  دستخط کیے ۔

اس کے علاوہ،  اجلاس کے اختتام پر، برکس کے  رکن ملکوں کے سربراہوں  نے ایک یادگار تصویر لی۔