ژانگ منگ نے ہفتے کے روز اپنے اس بیان میں کہا: جناب پزشکیان، میں آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی صدارت میں اسلامی جمہوریہ ایران مزید کامیابیاں اور خوشحالی حاصل کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا: میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ شنگھائی سیکرٹریٹ ایرانی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی سلامتی اور فائدہ مند باہمی تعاون اور اقوام کی کامیابی کو یقینی بنا سکے۔
منگ نے مزید کہا: میں اس موقع پر ایران کے منتخب صدر کے لئے مضبوط راہ ، جوش و ولولہ، نئی کامیابیوں اور ملکی مفادات کے لئے کامیابیوں اور ایران کے محبت کرنے والوں کے لئے امن و امان کی دعا کرتا ہوں۔
واضح رہے ڈاکٹر مسعود پزشکیان 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ایران کے صدر کے طور پر عوامی ووٹوں سے منتخب ہو گئے ہیں۔