منگل کی صبح اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ اتوار اور پیر کو زخمی ہونے والے 44 صیہونی فوجیوں میں سے 14 فوجی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران زخمی ہوئے۔
صیہونی ذرائع نے منگل کی صبح وسطی غزہ پٹی میں واقع نتساریم میں 2 فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
ان ذرائع نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں پہلی بار صہیونی فوج کے 99ویں ڈویژن نے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جھڑپوں کی شدت کے پیش نظر نتساریم میں فضائی مدد کی درخواست کی۔
پیر کی رات صیہونی فوج نے غزہ میں ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
صیہونی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 674 ہوگئی ہے۔