اجراء کی تاریخ: 24 جون 2024 - 15:43

تہران (ارنا) غزہ کی وزارت صحت نے آج بروز پیر اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کے جرائم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 فلسطینی شہید اور 66 زخمی ہوئے ہیں۔

جنگ کے 262ویں دن غزہ کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے حملوں کے آغاز سے اب تک 37,626 فلسطینی شہید اور 86,98 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

مسلسل حملوں کی وجہ سے متعدد شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور امدادی ادارے انہیں ڈھونڈ کر صحت کے مراکز تک پہنچانے میں ناکام ہیں۔

اس حوالے سے صہیونی فوج کے ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک قابض فوج غزہ کی پٹی میں 50 ہزار بم پھینک چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے یہ بھی بتایا کہ ان میں سے ٪5 بم نہیں پھٹے۔