ارنا کی رپورٹ کے مطابق، محمد کرمی نے دشتیاری شہر میں ریمدان نامی سرحدی ٹرمینل کی سڑک کی تعمیر کے منصوبے کے تیسرے حصے کے معائنے کے موقع پر سیستان اور بلوچستان میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سرحدی تجارت بالخصوص پاکستان کے ساتھ معاہدوں کے بعد سرحدی تجارت میں بہت ذیادہ اضافہ دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریمدان روڈ ایک ٹرانزٹ روڈ ہے اور پاک یورپ تجارت کا ایک حصہ اسی راستے انجام پاتا ہے۔
سیستان و بلوچستان کے گورنر نے پڑوسی ممالک کے ساتھ مشترکہ تجارتی بستیوں کے قیام کو اقتصادی ترقی کا ایک عنصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تجارت کے لیے مناسب انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ زیر تکمیل پراجکٹس پر کام کی رفتار اہم مسائل میں سے ایک ہے لہذا پراجیکٹس کو وقت پر مکمل کرنے کی کوشش جائے۔