تہران-ارنا- میڈیا رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت نے لبنان میں اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، حزب اللہ لبنان کے ایک اور آپریشنل کمانڈر کو قتل کر دیا ہے۔

خبروں کے مطابق اس آپریشنل کمانڈر کا نام " محمد احمد ایوب" تھا اور وہ صیہونی حملے میں شہید ہو گئے۔

رپورٹوں کے مطابق حزب اللہ کے اس کمانڈر کی شہادت  پیر کے روز سلعا شہر میں ان کی کار پر حملے میں ہوئی۔

العربیہ نے دعوی کیا ہے کہ محمد احمد ایوب حزب اللہ میں ساز و سامان بنانے کے ذمہ دار تھے۔