علی باقری نے اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے الگ الگ پیغامات میں عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے ۔
انہوں نے اپنے اس پیغام میں دنیا میں امن و انصاف کے قیام کے لئے اسلامی ملکوں کی ذمہ داریوں کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ عید الاضحی تمام اسلامی ملکوں کے لئے ایک مبارک دن ہے لیکن مقبوضہ فلسطین کے مسلمان 8 مہینوں سے عالمی اداروں کی خاموشی اور مغربی ملکوں کی حمایت کے دوران صیہونی حکومت کے بدترین اور بے حد وحشیانہ حملوں کا شکار ہو رہے ہيں۔ غزہ پٹی کے مسلمان ایسے حالات میں نماز عید ادا کر رہے ہيں کہ جب سفاک صیہونی حکومت نے گھروں اور مسجدوں کو تباہ کر دیا اور اس علاقے کے عوام اس سال اپنی شہادت یا اپنے اسمعاعیل جیسی اولاد کی شہادت کے منتظر ہيں۔
علی باقری نے اپنے پیغام میں لکھا ہے: ایسے حالات میں کہ جب نسل پرست صیہونی حکومت کے سامنے فلسطینی قوم کی مظلومانہ استقامت نے، فلسطین کے مسئلے کو دنیا کا سب سے اہم مسئلہ بنا دیا ہے، اسلامی ملکوں اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کا یہ فریضہ ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو بائکاٹ کرکے اور اس کے جرائم کی وسیع پیمانے پر مذمت کرکے اپنی پوری طاقت سے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہو جائيں گے تاکہ یہ بے رحمانہ قتل عام رک سکے۔